لاہور کے علاقے مصطفیٰ ٹاون میں زیر حراست موٹر سائیکل چوری کے ملزم نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ۔
پولیس کے مطابق ملزم مجید اے وی ایل ایس مصطفیٰ ٹاون کی حراست میں ٹھا، ملزم کوموٹرسائیکل چوری میں اےوی ایل ایس اقبال ٹاؤن ڈویژن نےگرفتارکیاتھا، ملزم نے واش روم میں جاکر رسی سے لٹک کر مبینہ خودکشی کی،ملزم کے قبضے سے 12موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نےلاش کوتحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے ، مزید تحقیقات جاری ہیں۔