اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ارشد شریف قتل کیس میں لیگی قیادت کے خلاف انداراج مقدمہ کی درخواست مسترد کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم نے تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ، فیصلے میں کہا گیاہے کہ صحافی ارشدشریف کےقتل کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتواہے،ارشدشریف کےاہلخانہ سپریم کورٹ میں معاملےکی پیروی کررہےہیں،درخواستگزارکےپاس اہلخانہ کامقدمہ پس پشت ڈال کر نیا مقدمہ درج کرانے کا اختیار نہیں،اخباری تراشوں،خطوط سےلیگی قیادت کےارشدشریف قتل میں ملوث ہوناثابت نہیں ہوتا،اگردرخواست گزارچشم دیدگواہ ہے تو جے آئی ٹی کی تحقیقات میں شامل ہوسکتاہے،درخواست گزار لیگی قیادت کا ارشد شریف قتل سے تعلق جوڑنے میں ناکام رہا، درخواست گزار اپنی مرضی کے ملزمان نامزد کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، لیگی رہنماؤں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے۔ درخواستگزارشاکرعلی نےنوازشریف سمیت دیگرکیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائرکی تھی۔