مودی سرکار نے جی 20 سربراہی اجلاس کے باعث دارالحکومت نئی دہلی کو فوجی چھائونی میں تبدیل کرکے اپنے ہی عوام کو عذاب میں ڈال دیا۔
بھارت نے اپنے جنگی جنون کے باعث ایک طرف پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رکھا ہے تو دوسری جانب جی ٹوئنٹی ممالک کا اجلاس بلاکر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔ جی20اجلاس ، سربراہان مملکت کی بھارت آمد ، مودی کی بائیڈن سے ملاقات
بھارت سیکورٹی کےنام پر نئی دلی کو فوجی چھاؤنی میں بدل کر اپنے ہی شہریوں کو بھی عذاب میں ڈال دیا ہے۔
مودی کے بھارت میں عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں لیکن اپنے اس ناٹک پر مجموعی طور پر اکتالیس ارب روپے پھونک ڈالے ہیں۔بھارت میں 70 کروڑ افراد ٹوائلٹ سے محروم ہیں،جبکہ اجلاس کی تشہیر پر 35 ارب خرچ کیے گئے ہیں ۔