پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 70 دن کے بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل ساتویں سیشن میں تیزی کا رجحان ہے۔ہنڈریڈ انڈیکس کی 307 پوائنٹس کے اضافے سے 48030 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب مافیازکیخلاف کریک ڈاؤن کے اثرات سامنے آرہے ہیں،امریکی ڈالر کی قدر گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 05 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک ڈالر 280 روپے 60 پیسے پرآگیا۔
غیرقانونی کرنسی کی تجارت اور اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں 900 ملین ڈالر سرپلس ہوئے اور بینکوں میں جمع کرائے گئے۔