وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی اور ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے چوہدری نثار کی بہن اور مرحومہ کی روح کےایصالِ ثواب کیلئےدعا کی ، انہوں نے کہا کہ اللہ مرحومہ کےدرجات بلند کرے،لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے،اٰمین۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِاطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔