پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز کپ کے پانچوں مینٹورز نے پی سی بی سے فٹنس ٹیسٹ منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جس کے پیش نظر اب پاکستانی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لاہور کی بجائے فیصل آباد میں ہونگے۔
پاکستان کے سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ اب 7 اور9 کو فیصل آباد میں ہوگا، مینٹورز نے تمام کھلاڑیوں کو کیمپ لگانے کی وجہ سے آج اور کل تک رپورٹ کرنے کا کہا ہے ،تمام کھلاڑی آج اور کل فیصل آباد میں رپورٹ کرینگے، پانچوں مینٹورز نے پی سی بی سے پاکستان ٹیم کے ٹرینر ڈریکس کو فیصل آباد بھیجنے کی ہدایت کی، پی سی بی نے سائمن ڈریکس کو فیصل آباد بھیج دیا ہے وہ فٹنس ٹیسٹ وہاں لیں گے ،فٹنس ٹیسٹ منتقل کرنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے 6 ستمبر کی رات کو لاہور رپورٹ کرنا تھا۔