وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 9 مئی میں جس کا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کے ساتھ حصہ دار ہوگا ۔
9 مئی کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی جرم ہو منصوبہ ساز، سہولت کار اور مستفید ہونے والوں سمیت کارروائی تو سب کے خلاف ہی ہوتی ہے۔
سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات میں بھی منصوبہ سازوں کو افرادی قوت تو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ہی دی اور بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر ایسا ممکن ہی کہاں تھا؟ ۔
خواجہ آصف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگرد بلوچستان میں ترقی کا عمل پروان نہیں چڑھنے دے رہے، اگر بلوچستان ترقی کر گیا تو صوبے کی محرومیوں کے بیانیے کی بنیاد پر چلنے والی اُن کی دکان بند ہوجائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ترقی کی ہر کوشش میں دہشتگردی سے رکاوٹ ڈالی جاتی ہے ۔