معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر فیک بولڈ وڈیوز اور تصاویر کا شکار ہو گئیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی نازیبہ لباس میں تصاویر اور وڈیوز وائرل ہوئیں ، جو کہ ہانیہ عامر سے کافی مشابہت رکھتی ہیں ،ان وائرل تصاویر اور وڈیوز کو سوشل میڈیا کے کچھ اکاونٹس کی جانب سے ہانیہ عامر کی اصلی وڈیوز اور تصاویر قرار دیا گیا
اس پر اداکارہ نےمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو یقین ہے کہ یہ میری وڈیوز ہیں ، تو یہ میری وڈیوز نہیں ہیں ، اداکارہ نے اس واقعہ پر قانون کی عدم موجودگی پر سوال اٹھاتے ہوئے یہ بھی کہا کے کیا ایسی چیزوں پر کوئی قانون ہو سکتا ہے ؟
یہ اے آئی کا مواد بہت خوفناک ہے،اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں سے ایسے اکاونٹس کو رپورٹ کرنے کا بھی کہا جو ان کہ ایسی جعلی وڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں جس پر ان کے مداحوں اور ان کے دوستوں نے ان سے اظہار ہمدردی بھی کیا ۔