بھارتی کامیڈین اور بگ باس 17 کے فاتح منور فاروقی کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہزبین کوٹ والا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔منور فاروقی نے خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’گھر میں برکت آئی ہے، الحمدللہ‘‘۔
کامیڈین نے مداحوں سے نومولود بچی کے لیے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ منور فاروقی نے 2024 میں میک اپ آرٹسٹ مہزبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی۔ اس سے قبل ان کی شادی جیسمین سے ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا میکائل ہے، جبکہ مہزبین کی بھی پہلی شادی سے ایک بیٹی سمیرا ہے۔





















