اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں 19ستمبر تک توسیع کردی۔عدالت نے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر دوبارہ رپورٹ طلب کر لی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیولنک پیشی پر جیل حکام کا جواب جمع نہ کرایا جاسکا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف نےعدالت سے استدعا کی کہ آج لاہور میں ہماری ضمانت کی چار درخواستوں پر سماعت ہے۔اس لئے عبوری ضمانت میں توسیع کر دی جائے۔ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر دلائل دیں گے۔
انہوں نےجج افضل مجوکہ کو عمرے کی مبارک بھی دی۔عدالت نےعبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے جیل حکام سے ویڈیو لنک پر حاضری سے متعلق دوبارہ طلب کر لی۔