انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) سے پروگرام آن ٹریک ہونے کی خبر پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی ۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی کاروبار کا مثبت اختتام ہوا اور 100 انڈیکس 491 پوائنٹس بڑھ کر 78 ہزار 848 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا کاروباری حجم گزشتہ روز کے مقابلے میں سو سے بھی زیادہ بڑھ گیا اور صرف اکیلے ورلڈ کال کے حصص میں 23 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے۔
آج مارکیٹ میں 17.5 ارب روپے مالیت کے 97 کروڑ شیئرز کا نمایاں کاروبار ہوا ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 77 پیسے پر بند ہوا اور اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 280 روپے 25 پیسے کا ہوگیا ۔