نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ( این ڈی ایم اے ) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارشیں 3 سے 4 ستمبر تک جاری رہیں گی اور اس دوران گلیات ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، چترال ، دیر ، سوات اور شانگلہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
باجوڑ ، مہمند ، خیبر ، نوشہرہ ، صوابی کے ندی نالوں کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہوگا ۔
اسلام آباد ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، نوشہرہ اور پشاور میں بھی طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا گیا۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
ڈیرہ غازیخان اور راجن پور کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی سیلابی صورتحال متوقع ہے۔