بھارت میں اوقاف ترمیمی بل کےخلاف مسلمان رہنماؤں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔سربراہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے ترمیمی بل کےخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دےدی۔
مودی سرکار اوقاف قانون منسوخ کر کے نیا قانون متعارف کروانے کی کوشش کررہی ہے۔بل منظور ہو نے کی صورت میں وقف بورڈ اور جائیدادوں کا انتظام مسلمانوں کےہاتھوں سے نکل کربھارتی حکومت کے پاس چلا جائے گا۔
مسلمان رہنماؤں کا کہنا ہےیہ حکومت کا وقف جائیدادوں کوہڑپنے کا منصوبہ ہے۔بھارتی اپوزیشن بھی ترمیمی بل کی مخالفت کررہی ہے۔