پنجاب بورڈ ایکٹس میں ترمیم اور چیئرمین تعلیمی بورڈ ایسوسی ایشن و ایمپلائز ویلفیئر آرگنائزیشن ملک نثار کی گرفتاری کیخلاف بورڈ ملازمین کا احتجاج کیاگیا اور ریلی نکالی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ملتان میں پنجاب تعلیمی بورڈز ایمپلائیز کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کا دوسرا روز بھی جاری رہا ہے ملازمین نے ہڑتال کرکے بورڈ دفتر کے باہر احتجاجی ریلی نکالی اور دھرنا دے دیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت سرکاری ملازمین کش بن گئی ہے۔ حکومت پنجاب کے تعلیمی بورڈز ملازمین کی تنظیم کے چیئرمین ملک نثار کو فی الفور رہا کرے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پنجاب بورڈز ایکٹس اور بورڈز کی خودمختاری میں مجوزہ ترمیم واپس لے۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیں گے۔