پرویز الہی سمیت دیگر کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ کی درخواست میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ پرویزالہٰی،راسخ الہٰی اور زارا الہٰی کےنام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیخلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں ،پرویز الہٰی 20 ستمبر سے 5 اکتوبر تک عمرہ اور یوکے کے لیےجاناچاہتے ہیں،پرویزالہٰی سمیت دیگرکے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ہونے کے باعث بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،
عدالت سے استدعا ہے کہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام ڈالنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے،بعد ازاں عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔