پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فوج سے بات چیت کرنا چاہتی ہےاور مذاکرات کیلئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔
امریکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کا کہنا تھا کہ امید ہے فوج کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک جلد ختم ہوجائے گا، پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے مذاکرات ریاست کے مفاد میں ہیں ۔
حکومت سے بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی پیداوار حکومت کے پاس کوئی اختیارہی نہیں ہے اس لئے ان سے بات چیت کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ فوج کے ساتھ ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے پی ٹی آئی جو کرسکتی تھی وہ کیا ہے اور بات چیت بھی آئین کے دائرہ کار میں ہوگی۔
رؤف حسن کا کہنا تھا کہ تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو عدم استحکام ختم ہوجائے گا۔