پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ بیٹنگ لائن پر پورا اعتماد ہے انشاءاللہ جیت کی طرف جائیں گے۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی باؤلر خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ وکٹ مددگار تھی اور ہماری کوشش تھی جب مہمان ٹیم کی شراکت چلی تو اس کو توڑیں ۔
پاکستانی باؤلر کا کہا تھا کہ ہم مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں اور بطور پروفیشنل ہر صورتحال کے لیے تیار رہتے ہیں ۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ پاکستان کے لئے طویل ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا اور اپنے ملک کا نام روشن کرنا میرا خواب ہے ۔
یاد رہے کہ خرم شہزاد نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بنگلہ دیش کے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔