جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن مارا گیا ہے۔
رائٹرز اور اے ایف پی اطلاع دی ہےکہ حزب اللہ کے اسرائیل اور حماس کے تنازع میں گھسیٹے جانے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ اسے حزب اللہ کے قریبی دو ذرائع اور ایک لبنانی سیکیورٹی ذرائع سے معلومات موصول ہوئی ہیں جبکہ اے ایف پی نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے حکام نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھر پڑھیں :۔ حماس کے حملے، ایک ہزار اسرائیلی ہلاک، صہیونی بمباری میں 560 فلسطینی شہید
حزب اللہ کی جانب سے اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ تیسرے روز بھی جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ایک ہزار اسرائیلی ہلاک جبکہ 560 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہفتے کے روز ’’آپریشن الاقصیٰ فلڈ‘‘ شروع کیا گیا تھا اور محض 20 منٹ کے دورانیہ میں 5000 جبکہ چند گھنٹوں میں 7 ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل کی جانب فائر کئے گئے تھے۔