بھارت کی ریاست اُتراکھنڈ میں مسلمان نوجوان کو پولیس نے گائے کا گوشت لے جانے کے شبہ میں قتل کردیا
مسلم نوجوان کو پولیس اہلکاروں نےشدید زدوکوب کا نشانہ بنانے کےبعد تالاب میں پھینک دیا جس سے اسکی موت واقع ہوگئی،مقامی پولیس نےنوجوان پر تیز رفتاری کی وجہ سے تالاب میں گرنےکاجھوٹا الزام لگایا۔
مقتول کے خاندان کےمطابق پولیس چھ ماہ سے ہمارے خاندان کو مختلف طریقوں سے تنگ کر رہی ہے۔مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ پولیس نےمیرے بھائی کو صرف ایک شبہ کی بنیاد پر بے دردی سے قتل کیا۔شکایت رپورٹ کرنے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکا ر کردیا، ملک میں لاقانونیت کا راج ہے
پولیس کی جانب سے اقلیتوں پرتشدد کا یہ پہلا واقع نہیں، اس سے پہلے بھی متعد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، بی جے پی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کی وجہ سے علاقائی امن داو پر لگا ہوا ہے
بھارت میں اقلیتوں کی حفاظت کو لے کر عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے،آخر کب تک بی جے پی جیسی انتہا پسند جماعت بھارت میں اقلیتوں پر ظلم ڈھاتی رہے گی؟۔