لاہور میں خلع مانگنے پر شوہر نے سسرال آ کے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا فائرنگ کرکے سرعام قتل کی واردات کے مناظر کلوزسرکٹ کیمروں نے ریکارڈ کر لیے ۔
رپورٹس کے مطابق خلع کا تقاضہ خاتون کی جان لے گیا۔ واقعہ ہنجروال کی حدود میں پیش آیا شوہر سے ناراض ہو کر میکے آنے والی نسرین نے چند روز قبل خلع مانگی تھی ۔ جس پر شوہر یوسف انکاری تھا ملزم فیصل آباد سے سسرال آیا ۔ بیوی کو باہر بلایا اور گولیاں برسا دیں۔
راشتہ داروں کا کہنا تھا کہ مقتولہ نسرین تین بچوں کی ماں تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔
ایس پی انویسٹیگیشن عقیلہ نقوی کا کہنا ہے کہ ملزم یوسف واردات کے بعد سے فرار ہے ۔ جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔