راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہری میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان مبینہ طور پر بیوی کے ہاتھوں قتل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان مبینہ طور پربیوی کےہاتھوں قتل ہوگیا، مقتول حق نواز کے بھائی فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مقدمے میں مؤقف اپنایا گیا کہ بھائی نے 2سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور ان کی 6 ماہ کی بچی بھی ہے اور بھائی سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں تھا۔ مدعی نے کہا کہ آج بھائی کے کرنٹ سے انتقال کرنے کی اطلاع موصول ہوئی اور ہمیں شک ہے کہ بھائی کرنٹ لگنے سے جاں بحق نہیں ہوا ہے بلکہ انہیں زہر دے کر قتل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر شوہر نے بیلچہ مار کر بیوی کوقتل کرکے لاش کھیت میں دفنادی،ملزم کے گھرکے قریب سے لاش، آلہ قتل برآمد کرلیا گیا، پولیس نے ملزم کیخلاف مقتولہ خاتون کے والد محمد اعظم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔