بھائی بہنوں کا مان ہوتے ہیں۔ان کی مشکل میں ہمیشہ دوقدم آگے ہوتے ہیں یہ وہ واحد راشتہ ہوتا ہے جو محبت کا عملی ثبوت ہمیشہ دیتا رہتا ہے اس بات کا عملی ثبوت ایک چھوٹے ننھے سے بھائی نے اپنی چھوٹی ننھی سی گڑیا کو دھوپ کی شدت سے بچانے کیلئے اپنی ننھی سی گڑیا کو کمر پر اٹھا کر ثابت کیا کہ بھائی کسی بھی عمر میں بہن کا سہارا ہوتے ہیں۔
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھا سا بچہ اپنے ساتھ ننھی سی گڑیا کو سڑک کراس کروا رہا ہے اور ننھی سی بچی جن کے پاؤں ننگے ہوتے ہیں اس کو گرمی کی تپش سے بچانے کیلئے اپنی کمر پر اٹھا لیتا ہے جب دھوپ سے دونوں گزر جاتے ہیں تب وہ چھاؤں میں جا کر کمر سے اتار دیتا ہے۔
— Baher Esmail (@EsmailBaher) September 7, 2023
ننھا سا بچہ یہ کام اپنی ننھی منی بہن کو دھوپ کی شدید تپش سے بچانے کیلئے کر رہا تھا۔
سوشل میڈیاپر صارفین نے بھائی کا پیار اور سہار ا دیکھ کر ان کو سراہ ہے۔ اور کہا ہے کہ بھائی ہمیشہ بہنوں کے مان ہوتے ہیں یہ اس بات کا عملی ثبوت ہے۔