مسلم لیگ(ن)کےپارلیمانی لیڈرعرفان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی نوجوان نہیں کر رہے،بیرون ملک سےشہ مل رہی ہے۔
اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس ہوا، اجلاس میں مسلم لیگ(ن)کےپارلیمانی لیڈرعرفان صدیقی کابحث سمیٹتےہوئےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں نکتہ چینی چلتی رہتی ہے، اس ملک کی سلامتی ہم سب کوعزیز ہونی چاہیے۔
لیگی سینیٹرعرفان صدیقی نے اپنے اظہار خیال میں مزید کہا کہ آئینی توازن بگڑنے کا معاملہ 1954 سے شروع ہوتا ہے، یہ توازن پھر بگڑتا ہی چلا گیا،دہشتگردی کوروزگار،محرمیوں، ناخواندگی سے نہیں جوڑا جا سکتا،دہشت گردی نوجوان نہیں کر رہے،بیرون ملک سےشہ مل رہی ہے۔
سینیٹرعرفان صدیقی کا سینیٹ اجلاس میں مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی بلوچستان پر تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں، میں کل بھی سیاسی انتقام کے خلاف تھا آج بھی ہوں،ہماری تمام تر توجہ دہشت گردی کے خاتمے پر ہونی چاہیے،تمام ارکان کی تجاویز نوٹ کی ہیں اوراعلیٰ قیادت تک پہچاؤں گا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نےسینیٹ کااجلاس جمعہ صبح ساڑھے10بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔