قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نےاپنے یہاں بیٹے کی ولادت کے بعد سوشل میڈیا پر پہلی تصویر اور پیغام شیئر کیا ہے۔
شاہین آفریدی کی سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پرشیئرکی گئی نئی پوسٹ میں کرکٹر، اہلیہ اور ننھےمہمان کا ہاتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
شاہین آفریدی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ اس لمحے نے سب کچھ بدل دیا، میرا دل اور زندگی اب اور بہتر ہو گئی ہے، 24 اگست کی تاریخ میرے لیے ہمیشہ اسپیشل رہے گی،اپنی بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وہ ہماری اس چھوٹی سی فیملی کا سپورٹ سسٹم ہیں۔