سندھ حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر ( کل ) مختلف اضلاع میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیر کو چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صوبے کے مختلف اضلاع میں موبائل سروس بند رہے گی۔
کراچی میں ساؤتھ ، ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ میں سروس معطل رہے گی۔
حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، دادو ، سجاول اور بدین میں بھی فون سروس معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں میرپور خاص ، شہید بینظیر آباد ، خیرپور ، روہڑی اور لاڑکانہ میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی۔