ملکی معیشت کی بحالی کے لیے حکومت پاکستان کا اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری ہے۔
آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیاء کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،عوام کی سلامتی اورمستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا۔
11 اگست سے 18 اگست کےدوران ملک بھر سے 12.15 میٹرک ٹن چینی، 1102.7میٹرک ٹن کھاد، 281.96 میٹرک ٹن آٹا، 4051 سگریٹ کے سٹاکس، 166 کپڑے کے تھان اور 0.55 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔
یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 4893.9 میٹرک ٹن کھاد، 1664.29 میٹرک ٹن آٹا، 34833.16 میٹرک ٹن چینی، 396608 سگریٹ کے سٹاکس، 150912 کپڑے کے تھان اور 7.755 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے
متعلقہ ادارےملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیےاسمگلنگ کےخلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔