سائفر کیس میں چیئرمین اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کیخلاف جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل سائفر کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمود قریشی کوعدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا،آئندہ تاریخ پرفرد جرم لگےگی۔17 اکتوبر کو فرد جرم کےساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ چالان کی مکمل مقدمہ کی نقول نہیں دے سکتے، جوضروری تھا نقول فراہم کر دیں۔