صوبائی الیکشن کمشنرسندھ نے سندھ میں لوکل گورنمنٹ کی خالی نشستوں کی تفصیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیں۔
اسلام آباد میں ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے خالی نشستوں کی تفصیل الیکشن کمیشن کو بھیج دی ہیں، الیکشن کمیشن جلد ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرےگا۔
ترجمان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹرز اور امیدوار حق رائے دہی کے استعمال کیلئے فوری ووٹ اندراج یا منتقل کروائیں، الیکشن پروگرام کے بعد ووٹ کا اندراج اورمنتقل ممکن نہیں ہوگا۔