محکمہ موسمیات نے 26 تا 29 اگست جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا،بارشوں سےسندھ اور بلوچستان کےنشیبی علاقےزیرآب آنےکا خطرہ ہے،موسلا دھاربارشوں سے بلوچستان کےمختلف مقامات پرندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کےمطابق تیزبارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، وسطی پنجاب کےنشیبی علاقےزیر آب آنے کا خدشہ ہے،گلگت بلتستان اوربالائی کے پی میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
25 تا 29 اگست کراچی،ٹھٹھہ، بدین سمیت سندھ کےکئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے،بلوچستان میں کوئٹہ، قلات،لسبیلہ سمیت کئی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے،اس دوران بلوچستان کے چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارشوں سےموسم مزیدبہترہوگا،آنیوالےدنوں میں دن کےوقت موسم گرم جبکہ شام کے اوقات میں ٹھنڈا ہوگا۔