وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات ختم ہو گئی ہے ، ملاقات کے دوران اتحادی امور،حکومتی معاشی پالیسیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان پنجاب میں تحریری معاہدے پر عملدرآمد کے متعلق بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں شیری رحمان،پرویزاشرف اورنوید قمر شریک ہوئے ۔
دونوں رہنماوں نے قومی اسمبلی کےآئندہ اجلاس میں قانون سازی پربھی گفتگو کی گئی جبکہ سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی اورامدادی سرگرمیوں پرغور کیا گیا ۔وزیراعظم نے وفدکوسندھ کے امور پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
شہبا شریف نے پیپلز پارٹی کے وفد کے اعزاز میں پر تکلف عشائی بھی دیا جس میں مہمانوں کی دیسی مرغ سمیت دیگر کھانوں سے تواضع کی گئی ۔