پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کی سست روی سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سست روی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث ہے ۔
پی ٹی اے نے بیان جاری کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کوعالمی سطح پرملانے والی 7 سب میرین کیبلز میں سے 2خراب ہیں،اے اے ای1 کیبل کوایران قطرری راؤٹنگ کی وجہ سے 250جی کی بندش کاسامناہے،ایس ایم ڈبلیو4 کیبل(1.5T) کراچی کے قریب خراب ہے،صارفین کی سہولت کیلئے آپریٹرز دیگر دستیاب کیبلز پر ٹریفک کودوبارہ راؤٹ کر رہے ہیں۔
پی ٹی اے نے کہا کہ متعلقہ ٹیمیں یہ خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہیں،ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے،عوام الناس کو انٹرنیٹ رفتار کی بحالی میں مزید پیشرفت سےآگاہ کر دیا جائے گا۔