کراچی میں بجلی اور گیس کے بعد پانی بھی مہنگا ہوگیا ۔
میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں پانی کے بلوں میں 23 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق سیوریج بلوں میں 14 فیصد اور پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کیا گیا ۔
مئیر کراچی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے۔