الیکشن ٹربیونل سےمتعلق فافن رپورٹ کے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن) رپورٹ کے مطابق پاکستان میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد الیکشن ٹربیونل میں دائر کی گئی درخواستوں کے متعلق کہا کہ اب تک 337 الیکشن درخواستوں میں سے 25 نمٹا دی گئیں ہیں،قومی اسمبلی کی 4 اوربلوچستان اسمبلی کی 21درخواستیں نمٹائی گئیں ہیں۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 23 میں سے11 ٹربیونلزنے یہ درخواستیں نمٹائیں ہیں، نمٹائی گئی درخواستیں دائر درخواستوں کا 7 فیصد ہیں، پنجاب میں 6 ٹربیونل غیر فعال ہیں، پنجاب میں اپیلیں نمٹانے کیلئے مقررہ 180 دن سے زائد چلیں گی۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان ٹربیونلز17 فیصد اپیلیں نمٹا کر سرفہرست ہے،سندھ کی7 فیصد، خیبرپختوانخوا کی 4 فیصد درخواستیں نمٹائی گئیں، اسلام آبادمیں کسی پٹیشن کافیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں سب سےکم ایک فیصد کے نصف سے بھی کم درخواستیں نمٹائی گئیں ہیں۔
فافن کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات کے36 فیصد حلقوں کے نتائج کو چیلنج کیا گیا ہے، پنجاب کےٹربیونلزپرسب سےزیادہ کیسزکادباؤہے۔