وفاقی وزیرامیرمقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ساری لڑائی کرپشن میں حصہ لینے پر ہے، ان کو باقی صوبوں سے سیکھنا چاہیے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرامیر مقام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نوازصبح سے شام تک عوام کوریلیف دینےکیلئےاقدامات کررہی ہیں،پنجاب میں لوگوں کو 45 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا ہے، بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے27ہزار ٹیوب ویلز کا مسئلہ حل کیا اس حوالے وزیراعلیٰ بلوچستان نے وفاق کے ساتھ معاہدہ کیا۔
امیرمقام کا کہنا تھا کہ سندھ کا وزیراعلیٰ سیلاب متاثرین کو گھر دینے کیلئےکام کررہا ہے،دوسری طرف خیبرپختونخوا میں الگ ہی ماڈل ہے، کرپشن کے معاملے پرعجیب قسم کی کمیٹی بنائی ہے ،مانیٹرنگ تو تھرڈ پارٹی کرتی ہے آپ خود اس میں شامل ہیں، احتساب کمیشن کو بڑا تالا لگا کر بند کیا گیا،لوگوں کو بے وقوف بنانے کی ایک حد ہوتی ہے۔
وفاقی وزیرامیر مقام کا مزید کہنا ہے کہ پشاور اور پنجاب میں روٹی کی قیمتوں کا موازنہ کرلیں،خیبرپختونخوا میں اسکینڈلز کے علاوہ اور کوئی کام نہیں،جنگلات کو بے دردی سے کاٹا گیا، گندم اسکینڈل ہے ،معدنیات کا اسکینڈل سامنے آیا ہے،یونیورسٹیزکے گراؤنڈز بیچے جارہےہیں۔