بھارت کی یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری کی جانب سے دنیا بھر میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا بھر میں سکھ برادری نے بھارت کی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اور پوری دنیا میں موجود سکھ برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہروں کے دوران خالصتان کے جھنڈے تلے سب سکھ جمع ہو کر آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔
سکھ مظاہرین نے دنیا بھر کے بھارتی سفارتخانوں کے سامنے خالصتان کے پرچم اٹھا کر شدید نعرے بازی کی اور مودی مردہ باد اور بھارت مردہ باد کے نعرے لگائے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نے سکھوں سمیت اقلیتوں پر ظلم ڈھائے ہیں، سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں پر مودی حکومت زمین تنگ کر رہی ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ مودی حکومت سے خالصتان لے کر رہیں گے۔
دوسری جانب بھارت کی یوم آزادی پر کشمیر میں بھی مکمل ہڑتال اور مودی مخالف ریلیاں نکالی گئی ۔
رواں سال بھارتی یوم آزادی پر عالمی سطح پر مودی کے انتہا پسند نظریے کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔