آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی، یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں۔