نو مئی واقعات سے متعلق واقعات پر راولپندی پولیس نے بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے مجموعی طور پر تقریبا 30 منٹ تک بشریٰ بی بی سےتفتیش کی ، تفتیش خاتون ڈی ایس پی شازیہ کی موجودگی میں اڈیالہ جیل میں کی گئی، بشریٰ بی بی سے راولپنڈی میں احتجاج،جلاؤگھیراؤسے متعلق سوالات کئےگئے۔
بشریٰ بی بی سےحساس مقامات کےسامنے احتجاج کی منصوبہ بندی اور جمع شواہد کی بنیاد پر مختلف سوالات کئے گئے ۔
راولپنڈی پولیس کی ٹیم تفتیش کیلئےایس پی فیصل سلیم کی سربراہی میں اڈیالہ جیل گئی تھی، ڈی ایس پی سکندر،ڈی ایس پی شازیہ،انسپکٹر قیصر،یعقوب شاہ،حسنین علی بھی شامل تھے۔ٹیم میں جی ایچ کیوگیٹ، آرمی میوزیم حملہ مقدمات کے تفتیشی افسران بھی شامل تھے۔
اےٹی سی نےپولیس کوایک ہفتہ میں بشریٰ بی بی سےتفتیش مکمل کرنےکی ہدایت کررکھی ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے12اگست کوبشریٰ بی بی کی12مقدمات میں ضمانت خارج کی تھی۔