بھارت میں ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کے بعدبے دردی سے قتل کردیا گیا۔
ٹرینی ڈاکٹرکوریپ کے بعد قتل کا واقع بھارت کی ریاست بنگال میں پیش آیا،کلکتہ پولیس کا کہناہے کہ"ٹرینی ڈاکٹر کو ریپ کرکے قتل کرنے کا واقع آر۔جی۔کارمیڈیکل کا لج اینڈ ہاسپٹل کلکتہ سٹی میں پیش آیا"
ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے بعد ہیلتھ ورکرز کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کے مطالبے کے لیے ہندوستان بھر میں ہزاروں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی ہے
فیڈریشن آف ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (فورڈا) کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سرویش پانڈے نے کہاکہ "ملک بھر میں تقریباً 300,000 ڈاکٹر اس احتجاج میں شامل ہو چکے ہیں اورہم ابھی مزید اس میں شامل ہونے کی امید کرتے ہیں"
تصاویرمیں کولکتہ اور دارالحکومت دہلی کے ڈاکٹروں کو دکھایا گیا ہےجس میں لکھا ہوا ہےکہ، "ہمارے ڈاکٹروں کو بچائیں، ہمارے مستقبل کو بچائیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن کے 2015 میں کیے گئےایک سروے میں پتا چلا کہ ہندوستان میں 75 فیصد ڈاکٹروں کو کسی نہ کسی طرح کے تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈیا کےنیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق، 2022 میں ریپ کے کل 31,516 واقعات ریکارڈ کیے گئے، اوسطاً 86 کیسز یومیہ ہیں،اس سے قبل بھارت کو عالمی سطح پر ریپ کیپیٹل کہا گیا ہے۔
بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے مگر مودی سرکار اپنے سیاسی عزائم کے حصول میں مصروف ہے۔