بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دستی بم کے حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سراج احمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں سلمان ، حارث، فرقان ، عبدالوحید ، صدیق اللہ ، قدرت اللہ ، خضر، محمد عمر، عجوہ اور اقراء بی بی شامل ہے۔
پولیس حکام کا بتانا تھا کہ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں ۔
دہشتگردوں نے دو دستی بموں سے حملہ کیا ، پہلا دستی بم ریلوے ٹریک پر گرا جس میں کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ دوسرا دستی بم کا دھماکا ریلوے اسٹیشن کے سامنے ہوا جس میں جشن آزادی کا چراغاں دیکھنے والے افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔