اسلام آباد میں سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے)پولیس کے زیر حراست ملزم مبینہ طورپر دوران تفتیش جاں بحق ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ رات انچارج سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے)کے کارخاص نے ملزم پرتشدد کیا تشدد سے موت واقع ہونے پر ملزم کو اےایس آئی غلام عباس کےحوالے کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق ملزم نے طبعیت خراب ہونے کا بہانہ بنا یا جس کے بعد ملزم کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بھاگنے کے دوران پل سے گرا اور شدید زخمی ہوگیا اعلیٰ حکام کی جانب سے متعلقہ افسرکو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ایس پی آئی نائن چوبیس گھنٹے کے اندر تحقیقاتی رپورٹ پیش کریں گے۔