بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع ڈوڈہ میں 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو ڈوڈہ کے علاقے شیو گڑھ اسر میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔
بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک مقامی شخص زخمی بھی ہوا۔
قبل ازیں اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن ہلاک ہو گیا تھا۔