وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقع پیش آیا،نامعلوم افراد نے خاتون کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سیکٹر جی6 میں پھینک گئے۔
اسلام آبادپولیس رپوٹس کےمطابق شہری نے خاتون کی موجودگی کی اطلاع ون فائیو پر کال کرکے دی،سلوائی اسٹینا نامی 28سالہ غیر ملکی خاتون کا تعلق بیلجیئم سے ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ خاتون نے ابتدائی بیان میں کہا اس پر پانچ روز تک جنسی تشدد کیا جاتا رہا ہے،خاتون کو میڈیکل چیک اپ کےلیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اسلام آباد کے آبپارہ تھانہ کی پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر تمیز الدین نامی ملزم کو سیکٹر جی 6 گلی نمبر53 سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا دعویٰ ہےکہ غیرملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے، خاتون کےپاس شناختی اور سفری دستاویزات بھی موجود نہیں ہے، آبپارہ پولیس خاتون کے کاغذات کی تلاش کیلئے دوبارہ تمیزالدین کے گھرگئی،ملزم کو طبی معائنے کیلئے پولی کلینک بھجوا دیا گیا ہے۔