آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( او جی ڈی سی ایل ) نے ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سناتے ہوئے گیس کے نٸے ذخاٸر کی دریافت کا اعلان کر دیا ۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق گیس کے نٸے ذخاٸر پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے ماڑی ایسٹ بلاک کے چک 1-202 سے دریافت ہوئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ نٸے دریافت شدہ ذخاٸر سے 6.15 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل کی رواں ماہ ذخاٸر کی دریافت میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے اور دریافت شدہ ذخاٸر سے ملکی طلب اور رسد کے خلا کو پرُ کرنے میں مدد ملے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔