بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی کابینہ کے ایک سابق وزیر اور مشیر کو گرفتار کر لیا گیا۔
بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے سابق وزیر قانون انیس الحق کو ڈھاکا سے گرفتار کیا گیا جبکہ شیخ حسینہ کے مشیر انیس الرحمن کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
دونوں کے خلاف ڈھاکا کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج تھا ۔
دوسری جانب بنگلا دیش کی عدالت نے ایک شہری کی درخواست پر مستعفی وزیراعظم شیخ حسینہ، سابق وزیر داخلہ، عوامی لیگ کے مقامی رہنما اور 4 پولیس افسران کے خلاف قتل کے مقدمے پر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔
مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد اور دیگر رہنماؤں کی ایماء پر ان 4 پولیس افسران نے 19 جولائی کو مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس کی زد میں آکر میرے موکل جو کہ ایک دکاندار تھے جاں بحق ہوگئے ۔