سپارکو اعلامیہ کے مطابق شمسی طوفان کےبارےمیں بھی میڈیاکوبریفنگ دی گئی، میڈیاکو پاکستان کےاثاثوں کوگراؤنڈ سٹیشنزمیں کنٹرول کرنے پربریفنگ دی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کےسیٹلائٹ گراؤنڈ اسٹیشن سیٹلائٹ کنٹرول فیسٹیلیٹی پرخصوصی بریفنگ دی گئی ہے۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ میڈیاکو پاکستان کےاثاثوں کوگراؤنڈ سٹیشنزمیں کنٹرول کرنے پربریفنگ دی گئی،سماجی واقتصادی ترقی میں ریموٹ سینسنگ اورکمیونیکیشن سیٹلائٹ کےفوائدکابتایاگیا ہے۔
سپارکو کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیزاسٹرمانیٹرنگ، فصلوں کی نگرانی اورموسم کی پیش گوئی پر بھی بریفنگ دی گئی،ٹیلی کمیونیکیشن سروسزمیں سیٹلائٹ کےکردارکومیڈیاکےسامنےبیان کیاگیا،شمسی طوفان کےبارےمیں بھی میڈیاکوبریفنگ دی گئی۔
پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن اعلامیہ کی بریفنگ میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیا کوفلکیاتی تحقیق کی صلاحیتوں سےآگاہ کیا گیا، میڈیا ٹیم کو فکیاتی ابزرویٹری کا بھی دورہ کرایا گیا، پبلک سیکٹرمیں سب سےبڑی فلکیاتی اورشمسی دوربینوں سےلیس ابزرویٹری ہے۔