امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا حساس ڈیٹا لیک ہوگیا۔
انتخابی مہم کی انتظامیہ نے ٹرمپ اور ایران کے تنازعات کا حوالہ دیتےہوئے کسی ثبوت کےبغیر الزام ایرانی حکومت پر عائد کردیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے انہیں کسی نامعلوم اکاؤنٹ سے ای میلز موصول ہورہی جن میں انتخابی مہم کی دستاویزات موجود ہیں۔
ڈیٹا ہیک کرنےکا مقصد امریکی انتخابات میں مداخلت کرنا اور جمہوری عمل میں افراتفری پھیلانا ہے۔