سپریم کورٹ کے دوبارہ گنتی سے متعلق فیصلے سے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اسمبلی کی بھی ایک اور نشست مل گئی۔
سپریم کورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا محمد ارشد کو بھی بحال کر دیا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد ارشد کامیاب قرار دیدیے گئے۔
خیال رہے کہ 15 مئی کو لاہور ہائیکورٹ نے لیگی ایم پی اے رانا ارشد کی جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا تھا۔ پی پی 133 ننکانہ صاحب سے رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پرجسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی، عدالت نے رانا ارشد کا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد 9 اپریل کورانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کیا، دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 2400 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔