بھارت کی ریاست بہار میں 3مشتبہ افراد سے تابکاری مواد ضبط کرلیا گیا،مشتبہ افراد سے کروڑں کی مالیت کا 50 گرام تابکاری مواد برآمد کیا گیا۔
سال 2022 میں دو بھارتی شہریوں کو نیپال میں "یورینیم مادہ" غیر قانونی طور پر رکھنے اور فروخت کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
بھارتی شہریوں نے یہ مواد مبینہ طور پر بھارت سے اسمگل کیا تھا
مئی 2021 میں ایک اسکریپ ڈیلر سے 7 کلو گرام تابکاری یورینیم بر آمد کیا گیا جس کی مالیت 210 ملین روپے تھی
گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 200 کلو گرام سے زائد جوہری اور تابکاری مادّہ مبینہ طور پر بھارتی تنصیبات سے غائب ہو چکا ہے
بھارت میں جوہری مواد کے نقصان اور چوری کے متواتر واقعات بھارتی نیوکلیئر سیکیورٹی کی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہیں
بھارت میں تابکاری مواد کی چوری اور فروخت کے بار بار ہونے والے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،مودی سرکار کی غیرذمہ داری کے باعث بھارتی عوام کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔
مودی سرکارکی غیرذمہ دارانہ سوچ کی بدولت آج بھارت میں عام لوگ تابکاری مواد ہاتھ میں لیے گھوم رہے ہیں
بھارت میں تابکاری مواد عام شہریوں کی دسترس میں ہونے کی خبروں کے بعد مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں آ گئی۔