پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ جاں بحق ہوگئے۔
کوہ پیمامرادسد پارہ کا جسد خاکی نکالنےکیلیےپاک آرمی نےریسکیو آپریشن کیا،براڈ پیک پردوسرے روز آپریشن میں کوہ پیما کا جسد خاکی نکال لیا گیا، 6 رکنی ریسکیو ٹیم نےمراد سدپارہ کےجسدخاکی کو جاپنیز بیس کیمپ تک پہنچا دیا،بیس کیمپ تک لانے میں مزید 4سے 5 گھنٹے لگ سکتے ہیں
اسکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران کیمپ ون پر پتھرلگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔
مراد سدپارہ نےگزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار،اورسوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔