لاہور پولیس نے شاہدرہ ٹاؤن میں جائیداد کی خاطر ماں باپ پر تشدد کرنے والے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔
لاہور پولیس کے مطابق بیٹے کے تشدد سے ستائے والدین شاہدرہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن پہنچے اور پولیس کو بتایا کہ ان کا بیٹا جائیداد کی خاطر ان پر تشدد کرتا ہے۔
متاثرہ ضعیف جوڑے نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے علی رضا کو جائیداد سے عاق کردیا ہے، جس کا اسے غصہ ہے۔
پولیس نے متاثرین کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ماں باپ پر تشدد کرنیوالے ملزم علی رضا کو حراست میں لے لیا، مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔